• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کے خلاف رٹ دائر

پشاور (نیوز رپورٹر )آصف علی شاہ اور سید بلال جان ایڈوکیٹس سمیت دیگر وکلاء نےموٹر وے ٹول پر چلنے والی گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس میں اضافے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی جس میں وفاقی حکومت ، وزارت مواصلات اور نیشنل ہائی ویز کو فریق بنایا گیاہے۔ رٹ میں درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ انکا تعلق چارسدہ سے ہے اور پیشے کے لحاظ سے وکلاء ہیں وہ مقدمات کی پیروی کے لیے روزانہ کی بنیاد پشاور ہائیکورٹ آتے ہیں ، چارسدہ موٹروے ٹول ٹیکس کو گزشتہ سال 30 سے چالیس روپے کردیا گیا پھر اِسی سال دوسری بار اضافہ کیا گیا اور چالیس سے 60 روپے کیا گیا ، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فریقین نے رواں سال 31 جنوری کو دوبارہ ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ، نئے نوٹیفیکشن کے مطابق بغیر ایم ٹیگ کے گاڑیوں کی ٹیکس میں سو فیصد اضافی کیا گیا اور یہ ٹیکس 110 سے زائد ہوگیا۔وفاقی حکومت کا یہ اقدام غیر آئینی ہے اور عوامی مفاد کے خلاف ہے ٹول ٹیکس میں بے تحاشہ اضافہ شہریوں کے آزادانہ نقل و حرکت کے حق کے خلاف اقدام ہے اور عوام کی رائے شامل کیے بغیر ٹول ٹیکس میں اضافہ غیر قانونی ہے لہذا عدالت درخواست پر ختمی فیصلے تک فریقین کو اضافی ٹیکس سے روکیں۔
پشاور سے مزید