• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈ، امیر قادری نے پیسے واپس نہ کئے، 3 گاڑیاں  بھی لے گئے

کراچی ( آئی این پی،نیوز ڈیسک )انٹربورڈ کراچی کے سابق سیکرٹری امیر قادری بغیر اجازت بیرون ملک جانے کے اخراجات کے پیسے تاحال واپس نہیں کئے اور بورڈ کی 3؍ گاڑیاں بھی اپنے ساتھ لے گئے ، کئی بار رابطہ کرنے پر سابق سیکرٹری نے گاڑیاں واپس دینے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربورڈ کراچی کے سابق سیکرٹری امیر قادری 3گاڑیاں ساتھ لے گئے۔ذرائع کے مطابق بورڈ کی جانب سے امیر قادری سے گاڑیاں واپس کرنے کے حوالے سے کئی بار رابطہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے گاڑیاں واپس دینے سے انکار کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ سابق سیکرٹری بورڈ کو اس حوالے سے خط بھی لکھا گیا لیکن انہوں نے گاڑیاں بورڈ کو واپس نہیں کیں۔ذرائع کے مطابق امیر قادری کو بغیر اجازت بیرون ملک دورے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور انہوں نے بیرون ملک دورے کے اخراجات بھی واپس نہیں کیے۔

ملک بھر سے سے مزید