• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گال: دوسرا ٹیسٹ بھی آسٹریلیا کے نام، سیریز میں کلین سوئپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گال میں آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ9وکٹ سے جیت کر سیریز دو صفر سے کلین سوئپ کرلی۔ ہوم ٹیم پہلی اننگز میں 257 اور دوسری اننگز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 414 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ بعدازاں سری لنکا کے 75رنز کا ہدف آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر حاصل کیا، عثمان خواجہ 27 اور مارنس لبوشین 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پہلی اننگز میں156رنز بنانے والے ایلکس کیری کو پلیئر آف دی میچ جبکہ سیریز میں272رنز بنانے والے اسٹیو اسمتھ کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔

اسپورٹس سے مزید