کراچی (اسٹاف رپورٹر) کپتان روہت شرما کی میچ وننگ سنچری کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں چار وکٹ سے شکست د ے کر سیریز جیت لی ۔ روہت نے 90 بالز پر 119 رنز بنائے ۔ 305رنز کا ہدف بھارت نے 6وکٹ پر پورا کیا۔ اوپنر شبھمن گل 60رنز بنائے ۔ اس سے قبل انگلینڈ آخری اوور میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ بین ڈکٹ 65 اور جوروٹ 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔