کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ ایلون مسک پینٹاگون کے آڈٹ کے دوران اربوں ڈالر کی دھوکہ دہی اور بے ضابطگیوں کا پتہ لگا لیں گے۔
ٹرمپ نے فاکس نیوز کے بریٹ بائر کے ساتھ ایک سپر باؤل انٹرویو میں کہا کہ میں انہیں بہت جلد، شاید 24 گھنٹوں کے اندر، کہنے والا ہوں کہ وہ محکمہ تعلیم کی جانچ کریں۔ ۔۔ پھر میں کہوں گا، چلو فوج کی طرف چلتے ہیں۔
آئیے فوج کی بھی جانچ کریں۔ ٹرمپ نے سب سے بڑے وفاقی محکمے کے بارے میں کہا کہ ہم اربوں، بلکہ سینکڑوں ملین ڈالر کی دھوکہ دہی اور بے ضابطگیوں کا پتہ لگائیں گے۔ پینٹاگون کا بجٹ سالانہ 1 ٹریلین ڈالر کے قریب پہنچ رہا ہے۔