کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین آ فاق احمد نے چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے دن میں ڈمپرز کو سڑکوں پرآنے سے روکنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ ہیوی ٹریفک کیلئے رات 11بجے سے صبح 6بجے تک کا وقت پہلے سے مخصوص ہے بات فیصلے پر عملدآمدکی ہے جسکے لئے مقامی افراد کاضلعی انتظامیہ میں ہونا ضروری ہے، واٹرٹینکرز کوبھی دن میں سڑکوں پر آنے سے روکا جائے،آفاق احمد نے کہا کہ منگل کی صبح سے عوام کی ذمہ داری شروع ہوجائے گی ، آج بھی ڈمپر نے ایک نوجوان کے کچل دیاجس پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ اس جانی نقصان کا ذمہ دار سندھ حکومت ہے، انہوں نے کہاہے کہ اس شہر کے لوگوں کے جانی نقصان پر سندھ حکومت کی سردمہری شرمناک ہے،مہاجر نوجوان کسی حکومتی بیان پر بھروسہ کرنے کی بجائے منگل سے اپنی ذمہ داریا ں پوری کرنے کی تیاری کریں،آفاق احمد نےمزید کہاکہ آج تک 89 افرادہیوی ٹریفک کی زد میں آکر جاں بحق ہوچکے ہیں جس میں آدھی اموات دن کے اوقات میں سڑکوں پردوڑتے واٹرٹینکر سے ہوئی ہیں۔