• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج پیر کو منعقد ہو گا۔اجلاس دن2بجے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہو گا۔ جوڈیشل کمیشن کے آج کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کیلئے پانچوں ہائیکورٹس کے 5 سینئر ججز کے نام طلب کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی نے آج شاہراہ دستور پر احتجاج کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔
اہم خبریں سے مزید