• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، ہارس اینڈ کیٹل شو شروع، وزیراعظم اور مریم نواز کی شرکت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں) لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کے بڑے ایونٹ کا افتتاح کردیا گیا۔پروگرام لاہور کے فورٹریس سٹیڈیم میں ہورہا ہے ، ایونٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ لاہور کے فورٹریس سٹیڈیم میں شو14 روز تک جاری رہے گا،پروگرام کا آغاز وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی اجازت سے کیا گیا، ایونٹ کے ابتدائی مرحلہ میں گھڑ سوار دستے نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،پروگرام کا آغاز وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی اجازت سے کیا گیا، ایونٹ کے ابتدائی مرحلہ میں گھڑ سوار دستے نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ہارس اینڈ کیٹل شو14 روز تک جاری رہے گا،ہارس اینڈکیٹل شو میں بین الاقوامی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے غیر ملکی وفود نے بھی ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔جن میں چیئرپرسن سی پی اے ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر کرسٹوفر کالیلا، سلانگور اسٹیٹ اسمبلی ملائیشیاکے سپیکر لاو وینگ سان ، پارلیمنٹ آف سری لنکا کے سپیکر ڈاکٹر جگاتھ وکرمآرٹین، ڈپٹی منسٹر آف سری لنکامومہمدمولفر منیر،کلانتان اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر محمد امر بن عبداللہ، پاہا نگ اسمبلی کے سپیکر حاجی محمد شرکار بن حاجی شمس الدین ، ملائیشیا ء کی پیرک اسمبلی کے سپیکر محمد ظاہر بن عبدالخالد سمیت دیگر اراکین اسمبلی اور سیکرٹری صاحبان بھی موجود تھے۔برطانوی ہائوس آف کامن کی ڈپٹی سپیکر نصرت غنی، پارلیمنٹ آف ملائیشیا ء کے سینیٹر پیلے پیٹر ٹِنگوم ،جوہر اسٹیٹ اسمبلی ملائیشیاء کے سپیکر حاجی محمد پوعد بن زرقاشی ،ملائیشیاء کے سپیکروائی بی داتو حاجی محمد نور بن حمزہ ، ملائیشیا ء کے ڈپٹی سپیکر داتو ازرول مہاتیر بن عزیز، سی پی اے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جارویس مٹیا، مالدیوز کے ڈپٹی سپیکر احمد ناظم ،اراکین بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ، ہادیہ نواز سمیت دیگر غیر ملکی مہمانوں نے بھی ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید