• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 7 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
اہم خبریں سے مزید