• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم میں اختلافات اور انتشار، برف پگھلنے کے امکانات واضح نہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم میں اختلافات اور انتشار کے حوالے سےبرف پگھلنے کے امکانات ابھی واضح نہیں ہورہے ہیں، تاہم بعض سیاسی ذمے دارحلقوں کا کہنا ہے کہ معاملات جلد ٹھیک ہوجائیں گے،دریں اثناءایم کیو ایم کے اہم رہنما سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی اتوار کو جب عارضی مرکز بہادر آباد پہنچے تو ان کے استقبال کے لئے وہاں دوسرے گروپ کا کوئی رہنما موجود نہیں تھا، دونوں رہنمائوں نے اپنے ایم پی اے اور ہم خیال لوگوں سے مشاورت کی، بعد میں میڈیا سے بات چیت میں رکن قومی اسمبلی اور سنیئر رہنما سید مصطفی کمال نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں کہا کہ ہم نے اسٹیٹس کو کو چیلنج کیا ہے اسٹیٹس کو والی ایم کیو ایم کمزور ہے ایم کیو ایم جتنی متحرک ہوگی عوام کے مسائل حل ہوگی ایم کیو ایم میں کوئی اختلافات نہیں ہے، ایم کیو ایم کل کے مقابلے میں آج زیادہ مضبوط ہے، یہ ہمارا آفس ہے ،جب چاہیں آئیں ، آپ کے دفتر میں نعرے لگے ، سوال نعرے لگانا جمہوری عمل ہے،جو لوگ آئے تھے وہ ذمے داریوں کی تقسیم کے حوالے سے معلوم کرنا چاہتے تھے کہ یہ فہرست کہاں سے آئی ہے،انہوں نے کہا کہ کل جو لوگ بہادر آباد آئے تو شکر کریں دفتر بند تھا ،جب فیصلہ کرنے پر وقت لگتا ہے توبات باہر نکلتی ہے ، جو ہورہا ہے میں اس سے خوش ہوںبات کسی شخصیت کی نہیں ہورہی ہے،ہم اپنے گھروں کو چھوڑ کر سیاست کرتے ہیں ، جن کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے ان کو فائدہہونا چاہئے،سو فیصد کامیاب نہیں ہورہے ، اس کا حل یہ ہے کہ مشاورت کرکے ٹارگٹ پورا کیا جائے ، جب بات ہوتی ہے کئی مشورہ دیا جاتا ہے ، مختلف آراء کا ہونا اختلاف نہیں ہوتا ہے ، یہ جتنی بھی سیاست ہے صبح دوپہر شام میں سب کی سیاست کی بات کررہا ہوں ہم اپنا گھر باہر سب کچھ چھوڑ کر کام کرتے ہیں ،جس میں یوسیز بھی شامل ہیںان کاموں کے لئے بیٹھ کر بات کی جاتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید