اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) ریڈ زون میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں آج(پیر 10 فروری ) ریڈ الرٹ ہو گا ، ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے جن میں سرینہ چوک ،نادرا گیٹ، میریٹ چوک، ایکسپریس چوک اور ٹی کراس بری امام صبح 6 بجے سے تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہونگے، ریڈ زون میں فرائض کی ادائیگی کیلئے جانیوالے کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کیلئے متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔، اسلام آباد ٹریفک پولیس آپکی رہنمائی کیلئے مصروف عمل ہے، شہری مزید معلومات کیلئے ٹریفک ہیلپ لائن نمبر 1915 اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی فالو کریں۔