• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اولیا میں جدید ٹریفک سگنلز نصب، اہم چوکوں کی تزئین و آرائش کا پلان مرتب

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ٹریفک مینجمنٹ وژن کے تحت شہر اولیاء میں اپنی طرز کے منفرد ٹریفک سگنلزنصب کردیے گئےہیں،یہ بات کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے نواں شہر چوک پر لگائے گئے نئے جدید طرز کے ٹریفک سگنلز کا افتتاح کرتے ہوئے کی،انہوں نے کہا کہ ٹریفک سگنلز کیساتھ کیٹ آئز، روڈ فرنیچر لنک کیا گیا ہے۔اشارے کا رنگ بدلتے ہی پولز پر لگی لائٹس، کیٹ آئز کا رنگ بھی بدل جاتا ہے۔ پولز پر لگی لائٹس کا رنگ بدلتے ہی دور سے ٹریفک کو رفتار کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔جدید سگنل سسٹم سے ٹریفک کو منتظم رکھنے میں مدد، حادثات میں کمی آئے گی۔پہلا جدید ٹریفک سگنل خانیوال روڈ عید گاہ چوک پر لگایا گیا۔اوورسپیڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے خانیوال روڈ پر جدید ریڈار سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔ دریں اثنا کمشنر کی زیر صدارت ڈویژن کی خوبصورتی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔انہوں نے ڈویژن کی خوبصورتی کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ عوام کو بیوٹیفکیشن پر عملی کام اور فرق واضح نظر آنا چاہیے۔ موسم بہار میں پھولوں کی بہار کیلئے ابھی سے تیاریاں کی جائیں۔پارکوں کی اپ گریڈیشن کرکے شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کئے جائیں۔شہر کے داخلی خارجی راستوں ، اہم چوکوں کی تزئین و آرائش کا پلان مرتب کیا جارہا ہے۔ عامر کریم خاںنے کہا کہ گرین بیکٹس سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن کیا جائے۔ 
ملتان سے مزید