ملتان (سٹاف رپورٹر)جہائی کورٹ ملتان بینچ نے دھو کا دہی سے ٹریکٹر فروخت کرنے کے مقدمے میں ملوث علی پور کے محمد جاوید کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی اسے عدالت سے باہر نکلتے ہی پولیس نے گرفتار کر لیا ،ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج نے دو نابالغ بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش میں ملوث ملزم محمد بلال کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے گزشتہ روز محکمہ صحت کے ملازمین کے خلاف صوبائی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی اور جسٹس انوار حسین کے فیصلے کو برقرار رکھا جس میں کہا گیا تھا کہ میٹرک آرٹس کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین کو نوکری سے نہیں نکالا جا سکتا۔وڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گر فتار5 ملزمان خضر حیات ، محمد ارشد ، بلاول ، وقاص اور مرسلین ، جوا کھیلنے کے الزام میں گر فتار7 ملزمان،منشیات فروشی کر کے الزام میں 8 ملزمان جبکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گر فتاردو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور خاتون کو زیادتی کا نشا نہ بنا نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد انور، شہری کو گھر میں گھس کر قتل کی دھمکیاں اور تشدد کر نے مقدمہ میں ملوث ملزم ظفر خان، ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم اللہ بخش،لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کامران ،شہری کو فا ئر نگ کر کے قتل کر نے مقدمہ میں ملوث ملزم حمد شہزاد کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ،واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالغنی کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔