• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریولیوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ کےزیراہتمام طلبہ یونین کی بحالی و دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہر ہ و سیمینار

ملتان(سٹاف رپورٹر )ملتان ریولیوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ ملتان کے زیراہتمام طلبہ یونین کی بحالی و دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ، بعدازاںطلبہ سیاست کی اہمیت اور طلبہ یونین بحالی کی جدوجہد" کے عنوان سے گول باغ گلگشت کالونی ملتان میں سٹڈی سرکل منعقد ہوا جس میں سابق طالب علم رہنما کامریڈ ندیم پاشا ایڈووکیٹ، ذیشان بٹ ،اسد خان لنڈ، فرید ساسولی ʼ کامریڈ سرمد ʼ ڈاکٹر عبدالشکور ، عاصم خان ایڈووکیٹ ، ندیم قریشی ایڈووکیٹ شاہ زیب خان ، اسلم انصاری ،عمر سلہری ،طارق چوہدری ، حارث اظہر اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ نو فروری پاکستان کے طلبہ کے لئے تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے سال 1984 میں اسی دن طلبہ یونین پر پابندی عائد کرتے ہوئے بنیادی ترین جمہوری حقوق پر شب خون مارا گیا تھا ۔ لیکن المیہ یہ ہے کہ بعد کی نام نہاد جمہوری حکومتوں کے ادوار میں بھی اس پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ فوری طور پر طلبہ یونین کو بحال کیا جائے ۔
ملتان سے مزید