• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹری کلب مڈ ٹاؤن کی جانب سےیتیم بچوں کیلئےسکول بیگز اور کرسیوں کا عطیہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)روٹری کلب مڈ ٹاؤن کی جانب سے بیت الجمیلہ کے رہائشی یتیم بچوں کے لیے سکول بیگز اور کرسیوں کا عطیہ دیا گیا ،روٹری کلب کے صدر مرزاشاہد حسین کی قیادت میں وفد نےعلی پارک قاسم بیلہ میں بیت الجمیلہ فاؤنڈیشن کے تحت قائم یتیم بچوں کی رہائش گاہ کا دورہ کیا ، بچوں کے لیے سکول بیگز کرسیوں کا عطیہ انچارج ادارہ سجیلہ کنول کے حوالے کیا ، مرزاشاہد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے منصوبہ برائے یتیم بچوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی وفد میں پروفیسر اعظم حسین،شیخ فہیم ستار،حنابابر،ڈاکٹر شمائلہ شاہدشامل تھیں جبکہ حنا اقبال،نمرہ ملک،خوشنود منور اور اعجاز بھٹہ موجود تھے۔
ملتان سے مزید