ملتان(سٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والے دومسافروں کو گرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کردیا ۔دبئی جانے کیلئے خانیوال کے رہائشی محمد کامران اور محمد عمران ملتان ایئر پورٹ پہنچے تو ایف آئی اے امیگریشن نے دونوں کو گرفتار کرلیا جن کے نام بلیک لسٹ میں شامل تھے۔