ملتان(سٹاف رپورٹر )نجی فارما کمپنیوں نے عدم ادائیگی پر نشترہسپتال کو ادویات کی سپلائی بندکردی ہے ،جس کی وجہ سے مریض بازار سے مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور ہوچکے ہیں ۔ نجی فارما کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ہے کہ ادائیگیاں نہکی گئیں تو ادویات کی سپلائی نہیں دی جائے گی ، اس بارے حکام کا کہنا ہے کہ نشتر میں وافر مقدار میں ادویات موجود ہیں، کمپنیوں کے بقایاجات کی ادائیگیاں بھی جلد کردی جائیں گی ۔