• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھوپ سے بچنے کے لیے ہر تاجر کو چارفٹ شیڈ کی جگہ دی جائے ، انجمن تاجران

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیو ملتان الخدمت گروپ کے صدر چوہدری محمد الیاس اور جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو تاجربرادری سراہتی ہے لیکن اس کی آڑ میں ٹھیلوں اور تھڑوں پر روزی  کمانے والوں کو بے روزگارنہ کیا جائے ،تجاوزات آپریشن میں بے روزگار ہونے والے والوں کو کاروبار کیلئے متبادل جگہ دی جائے ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دھوپ سے بچنے کے لئے ہرتاجر کو چارفٹ شیڈ اور دکان کے باہرچارفٹ جگہ دی جائے ،تاکہ وہ اپنا کاروبار بہتر انداز میں جاری رکھ سکیں،اس موقع پر رانا عبدالغفار ، شہزاد منیر بھٹی ، رانا کلیم ،چودھری ارشاد کمبوہ ، فیصل سلیم ، چوہدری فیاض ، غلام مرتضیٰ ، معین اختر ، محمد اشرف ،محمد ایوب ، غلام فرید ، رانا عمران ، حبیب احمد ، محمد صدیق ، محمد ارشد ، محمدنعیم کمبوہ ، محمد امتیاز ربانی اور دیگر تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
ملتان سے مزید