ملتان (سٹاف رپورٹر) ملک کے نامور صنعت کارسابق نگران صوبائی وزیر ملتان اور ڈیرہ غازی خان چیمبر آفکامرس کے سابق صدر خواجہ جلال الدین رومی مرحوم کی نماز جنازہ درگاہ حضرت غوث بہاؤالدین زکریا ملتانی کے احاطے میں ادا کی گئی نماز جنازہ کے بعد اسی جگہ ہی مرحوم کو سپرد خاک کیا گیا ،نماز جنازہ پیر صاحب گولڑہ شریف پیر فرید الحق شاہ گیلانی نے پڑھائی جبکہ جماعت اہل سنت کے مرکزی امیر علامہ مظہر سعید کاظمی نے دعا کرائی نماز جنازہ میں کمشنر ملتان عامر کریم خان ،پیر صاحب گولڑہ شریف پیر سید علی جنید الحق شاہ گیلانی، پیر سید فواد الدین شاہ گیلانی، سید احمد مجتبی ٰگیلانی، مخدوم مرید حسین قریشی، سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ ، پیر نصر محمود تونسوی،قاضی محمد رفیق، علامہ سید ارشد سید کاظمی،صاحبزادہ قاری ناصر میاں نقشبندی ،جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی شیخ افضل،علامہ محمد فاروق خان سعیدی ،مفتی محمد عثمان پسروری ،علامہ ڈاکٹر صدیق خان قادری سمیت اہم کاروباری و ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ جلال الدین رومی مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا بڑا اجتماع بروز ہفتہ 12 بجے دن سروسز کلب ملتان میں ہوگا جبک اجتماعی دعا ڈیڑھ بجے ہوگی۔