ملتان(سٹاف رپورٹر ) تھانہ کینٹ کے علاقے میں عدالتی بیلف کی جانب سے پکڑے جانے والے ملزم کو اہلخانہ ہتھکڑی سمیت چھڑواکر فرار ہوگئے،پولیس نے کارروائی شروع کردی، سینئر سول جج میاں محمد احمد کے حکم پر بیلف اہلکار خلیل منظور اور زبیر صدیقی ملزم ریاض کو گرفتار کرکے ہتھکڑی پہناکر لے جارہے تھے کہ ملزم کا بھائی الیاس چار نامعلوم افراد کے ہمراہ کیری ڈبہ اور موٹرسائیکل پر سوار ہوکر آیا،ملزمان نے سرکاری بیلف سے تلخ کلامی کرتے ہوئے گرفتار ملزم ریاض کو ہتھکڑی سمیت چھڑواکر کیری ڈبہ میں بٹھاکر فرار ہوگئے، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر موٹرسائیکل کو قبضے میں لیکر ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔