• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک دن کے وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ و قائد ایوان میر سرفراز بگٹی بلوچستان اسمبلی کے قواعد و انضباط کار مجریہ 1974 کے قاعدہ نمبر 170(ڈی) کے تحت محکمہ صحت سے متعلق اراکین بلوچستان اسمبلی کو تفصیلی بریفنگ دینے کی بابت بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ہال (چیمبر) کو کل ایوان کی مجلس تشکیل دینے سے متعلق تحریک پیش کریں گے ، جس کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو صحت عامہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید