کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے اسٹڈی ویزا کے 17 افراد اور 15 عمرہ زائرین سمیت 47 مسافروں کو گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران آف لوڈ کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق کراچی سے 15 عمرہ زائرین کو سعودیہ میں ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کیلئے معقول رقم نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا۔ قبرص کے اسٹڈی ویزا پر جاتے ہوئے 14 جبکہ آذربائیجان کے اسٹڈی ویزا کے 3 مسافروں کو متعلقہ اداروں میں داخلوں کی دستاویزات نہ ہونے اور انٹرویوز میں مطمئن نہ کر سکنے پر آف لوڈ کردیا گیا۔