• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کھربوں کی 7500 ایکڑ زمینوں کی دستاویزات میں جعلسازی ہوئی، نیب

اسلام آباد (طاہر خلیل)چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل( ر)نذیر احمد بٹ نے کہا ہے سندھ کی زمینوں میں بہت بڑا دھوکہ چل رہا ہے کراچی میں کھربوں روپے کی 7500ایکڑ زمینوں کے دستاویزات میں جعلسازی کی گئی، فائلیں کھول دیں تو دنگل مچ جائےگا ، کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمینوں کا مسئلہ ہے سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کا کوئی سسٹم نہیں، عنقریب سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کے حوالے سے بڑا ایکشن لیا جائیگا،اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلڈرز کے بیشمار مسائل ہیں تمام نکات نوٹ کرلئے ہیں نیب کا ادارہ بلڈرز کیساتھ کھڑا ہے نیب قوانین میں اصلاحات کی گئی ہیں، نیب سے ہونیوالی ذیادتیوں پر آباد سے معافی چاہتا ہوں ، نیب کو 85فیصد شکایات نامعلوم تھیں،انکا کہنا تھا نیب کے پاس جب مدعی نہیں ہوگا تو شکایات کا ازالہ ممکن نہیں ہوسکتا، اصلاحات کے بعد شکایات کا حجم 4500سے گھٹ کر 150،200 پر آگیا ۔
اہم خبریں سے مزید