• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے نگران عملہ کی تقرری کی گئی، چیئر مین بورڈ

کوئٹہ (پ ر) چیئر مین بلوچستان بورڈ آف اِنٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اعجاز عظیم بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ میٹرک کے امتحانات کے انعقاد کیلئے شفاف طریقہ سے قرعہ اندازی کے ذریعے نگران عملہ کی تقرری کی گئی، قرعہ اندازی میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسروں، کنٹرولر بورڈ سمیت انتظامیہ اور تمام اساتذہ تنظیموں کے مجاز نمائندے شامل تھے، اعلیٰ کردار باصلاحیت اور مخلص اساتذہ کے نام قرعہ اندازی میں نکلنے پر ان کی بطور نگران عملہ تقررری کی گئی۔ بی بی آئی ایس ای نے امتحانات شفاف کے اور نقل سے پاک اِنعقاد کیلئے بھر پور اِنتظامات کیئے ہیں، وزیراعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں نقل کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات کیے گئے ہیں، امتحانی مراکز میں انتظامیہ کے زیر نگرانی خفیہ کیمروں کی تنصیب کے علاوہ انتظامی افسران بھی جائزہ لیں گے، سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق بورد میں کرپشن کے حوالے سے بے بنیاد اور غیر مصدقہ خبریں چلائی گئیں، سینٹر چینج قانونی ضابطوں کے مطابق ہوئے عملہ کی تقرری میں پسند ناپسند کو بنیاد نہیں بنایا گیا ،عملہ نے جانفشانی سے طلباء کا پہلا پیپر کامیابی سے لیا، مختلف اِضلاع میں محکمانہ سیکرٹریز نے جبکہ کوئٹہ میں انتظامیہ نے مختلف مراکز میں امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور اسے شفاف قرار دیا ۔
کوئٹہ سے مزید