• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمالی پل کے قریب جامعہ کراچی کے ملازم کے قتل کا واقعہ پراسرار ہوگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سہراب گوٹھ جمالی پل کے قریب گزشتہ روز گولی لگنے سے جاں بحق ہونیوالے جامعہ کراچی کے ملازم 59سالہ طارق سعید ولد سعید خان کے قتل کا واقعہ پر اسرار ہو گیا، پولیس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ مقتول ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے تاہم مقتول کے بھائی اختر سعید نے مقدمہ میں موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکوؤں اور پولیس کا مقابلہ ہو رہا تھا کہ اس دوران میرے بھائی کو ایک گولی لگی، دوسری جانب سہراب گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت کوئی پولیس مقابلہ نہیں ہوا تھا،مدعی نے مقدمہ میں جو موقف اختیار کرنا چاہا پولیس نے وہی الفاظ لکھے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید