• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا نواز شریف، ہماری محنت کا صلہ ہے، وزیراعلیٰ مریم

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے۔ معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ،آئی ایم ایف نے بھی معاشی بحالی اور ملکی ترقی کی طرف بڑھنے کا اعتراف کیا ،آئی ایم ایف نے بھی معاشی بحالی اور پاکستان کے ترقی کی طرف بڑھنے کا اعتراف کیا ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی زندگی میں بہتری کا آنا ہی ہماری محنت کا صلہ ہے، نواز شریف پاکستان کی ترقی کا برانڈ ہے، ہماری پہچان اور شناخت نواز شریف ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، دوران ملاقات عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔ادھر ن لیگ کے صدر د نواز شریف کی ہدایت پر لیگی رہنمائوں نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔
اہم خبریں سے مزید