• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا لاہور کے پہلے مربوط ترقیاتی منصوبے گلبرگ سکیم بلاک تھری پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(خصوصی نمائندہ،خصوصی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت لاہور کا پہلا مربوط ترقیاتی منصوبہ گلبرگ سکیم بلاک تھری پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایل ڈی اے کی جانب سے گلبرگ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل پراجیکٹ کاجائزہ لیا اور گلبرگ بی تھری بلاک میں جاری پائلٹ پراجیکٹ کا معائنہ بھی کیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت ہر شہر کی تعمیر و ترقی ہوگی۔ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سے نہ صرف شہر بہتر ہوگا بلکہ شہریوں کو بھی آسانی ہو گی۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یٰسین اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ مربوط ترقیاتی پراجیکٹ کے تحت لاگت اور مین ٹینس کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت گلبرگ میں روڈز کی تعمیر و بحالی کی جائے گی۔ یونیفارم گرین بیلٹ فٹ پاتھ اور سائیکلنگ کے لئے واک وے بنائے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید