کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد بی ایریا میں واقع مکان 21 سالہ نیہا زوجہ عثمان نے مبینہ ڈوپٹے کی مدد سے پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی، متوفیہ نے تین ماہ قبل پسند کی شادی دونوں گھرانوں کی رضا مندی سے کی تھی پولیس کے مطابق ، فوری طور پرخودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی، رام سوامی میں واقع گھر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 30 سالہ بابر ولد محمد یونس نے رسی کی مدد سے پنکھے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی،واقعہ کے وقت متوفی گھر میں اکیلا تھا،پولیس نے بتایا کہ متوفی ذہنی مریض تھا اور اس نے اس قبل بھی دو مرتبہ خودکشی کی کوشش کی تھی ، کورنگی سو کوارٹرز میں گھر سے لڑکی کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیاجہاں شناخت 17سالہ سلمیٰ دختر سلطان کے نام سے ہوئی،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ متوفیہ ذہنی مریضہ مبینہ خودکشی کی ہے،علاوہ ازیں اورنگی ٹائون اجتماع گاہ گیٹ نمبر 4 کے قریب سے45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،فوری شناخت نہیں ہوسکی ہے، نارتھ کراچی بلال کالونی میں 30 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی، کریم آباد پل کے نیچے فٹ پاتھ سے 30 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی، سندھی مسلم سوسائٹی محمد بن قاسم مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے 45 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی، گارڈن پاکستان کوارٹرز کے قریب فٹ پاتھ سے 35 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی، پولیس نے م لاشیں سردخانے منتقل کرادیں ۔