• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(نیوز ڈیسک) تحریک سوچ کراچی کی تقریب حلف برداری پاکستان آرٹس کونسل کراچی میں ہوئی، ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین جمشید حسین نے عہدیداران سے حلف لیا ،مہمان خصوصی ماہر معاشیات شبر زیدی تھے  تحریک  کے صدر عادل کراچی والا نے تحریک سوچ کراچی کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مقصد کے تحت میدان عمل میں آئے ہیں کہ کراچی کے عوام کی بلا رنگ ونسل خدمت کرسکیں ،کراچی کا رہائشی ہر شہری چاہے اس کا تعلق کسی بھی زبان سے ہو کراچی والا ہے ،گزشتہ 77برسوں سے مسلسل نظر ہونے والے اس شہر کو اب مزید کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ دیر سہی مگر اب کراچی والوں کو اپنے حقوق کے لیے میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔یہاں کے عوام کے لیے سوچ کراچی کے نام سے ایک پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید