کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے ساتویں راؤنڈ کے دوسرے دن این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں واپڈا پہلی اننگز میں 391 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نبی گل نے 148 رنز اسکور کیے۔ طاہر حسین نے 107رنز دے کر 6وکٹیں حاصل کیں۔ ایشال ایسوسی ایٹس نے کھیل ختم ہونے پر اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 208 رنز بنائے تھے۔ عبداللہ شفیق 93 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں اوجی ڈی سی ایل 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شاہد عزیز نے 57 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کے آر ایل پہلی اننگز میں 174 پر ڈھیر ہوگئی ۔ اوجی ڈی سی ایل نے کھیل ختم ہونے پر اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 70 رنز بنائے تھے۔اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم غنی گلاس کے خلاف پہلی اننگز میں 270رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سیف اللہ بنگش نے107رنز اسکور کیے۔ خرم شہزاد نے 70 رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں۔غنی گلاس نے کھیل ختم ہونے پر 5 وکٹوں پر 272 رنز بنائے تھے۔ علی رزاق 90 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ حماد بٹ 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔