کراچی ( آ ن لائن )ایران جانیوالے زائرین کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا جائزہ لیا جائے،محسن نقوی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ،یادگار شہداء پر حاضری، فاتحہ خوانی، پھولوں کی چادر چڑھائی،رواں مالی برس کے ابتدائی7ماہ کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز کے ریونیو میں اضافہ ہوا، وفاقی وزیرداخلہ کو بریفنگ،کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پرڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے پاکستان کوسٹ گارڈز کے افسران کا تعارف کرایا گیا۔ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی یادگار شہداء پر حاضری‘ پھول رکھے۔ شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس کوبتایاگیا کہ5ماہ کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز نے 31کروڑ 50لاکھ ڈالر کی منشیات ا سمگلڈ و دیگر ممنوعہ اشیاء اور آلات قبضے میں لئے۔رواں مالی برس کے پہلے 7 ماہ کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز کے ریونیو میں اضافہ ہوا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کم وسائل کے باوجود پاکستان کوسٹ گارڈز کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض اور انکی ٹیم کی کارکردگی کی تحسین پیش کی۔محسن نقوی نے کہا کہ ایران جانے والے زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا جائزہ لیا جائے ۔