لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضرورت منداور ناداربے گھر افراد کیلئے 3مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کی سکیم کے وعدے کو پورا کر دیا،ہر وعدہ پورہ کرینگے۔ پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پرفوری عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ، پہلے مرحلے میں 22اضلاع میں 33 سکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے ، وزیراعلیٰ نے فوری اقدامات کا حکم د یتے ہوئےکہا ہے کہ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں ،علاوہ ازیں ،وزیرِاعلیٰ پنجاب نے اسلام آباد میں ترکیہ کی خاتون اول محترمہ ایمنہ اردوان سے ملاقات کی اور پاکستان ترکیہ پارٹنر شپ برائے سسٹین ایبلٹی کے تحت سرکلر اکانومی کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سُتھرا پنجاب پروگرام انتہائی اہم اور انقلابی پراجیکٹ ہے ، سُتھرا پنجاب کے تحت ایک نئی انڈسٹری بن رہی جس سے ایک لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔