بدین(نامہ نگار)ضلع بدین کی یونین کونسل مٹھی تھری میں پولیو وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بدین ڈاکٹر انجم سومرو نے جنگ کو بتایا کہ یونین کونسل مٹھی تھری کے گاؤں ولی داد نہڑیو میں5سالہ بچی سائرہ پولیو وائرس سے متاثر ہوئی ہے متاثرہ بچی کو 31جنوری کو بخار کی شکایت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بدین منتقل کیا گیا تھا جہاں مختلف ٹیسٹ کیے گئے اور نمونے اسلام آباد کی لیبارٹری میں بھجوائے گئے جہاں متاثرہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ڈی ایچ او بدین کا دعویٰ تھا کہ متاثرہ مریضہ کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی تھی تاہم اس کے باوجود متاثرہ مریضہ پولیو سے متاثر ہوئی ہے متاثرہ مریضہ کے مزید ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں ۔