راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں مارٹ کاملازم پراسرارطور پرگولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق جمعرات کو فتح جنگ روڈ پر واقع مارٹ کے کیش کاؤنٹر پر موجود 21 سالہ عدیل ولد نزاکت گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ مارٹ کا امتیازنامی سکیورٹی گارڈ موقع سے غائب ہے، اس کی بندوق موقع پر موجودتھی جوپولیس نے قبضہ میں لے لی۔