• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایگزیکٹو آفیسر جہلم کنٹونمنٹ بورڈ کا تبادلہ

راولپنڈی (آصف شاہ، خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل کنٹونمنٹ بورڈز اینڈ ملٹری لینڈز میجر جنرل عرفان احمد ملک نے ایگزیکٹو آفیسر جہلم کنٹونمنٹ بورڈ کو تبدیل کر دیا ۔ اٹھارہویں سکیل کی ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ جہلم ثمینہ شبیر کا بطور ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر کلفٹن کینٹ کراچی تبادلہ کیا گیا جو 19 فروری کو اپنا چارج سنبھال لیں گی۔ ان کی جگہ تا حال کسی کی تقرری نہیں کی گئی۔
اسلام آباد سے مزید