ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر جاری ڈسڑکٹ ٹی 20 لیگ کرکٹ چیمپین شپ میں قریشی کرکٹ کلب ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 161رنز بنائے۔بعد میں کھیلتے ہوئے فالکن کلب 129کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوگئی۔ دوسرے میچ میں غالب جمخانہ نے فرینڈز کلب کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ کے نقصان پر 172رنز بنائے ، فرینڈز کلب نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔