• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کی جانب سے جلال پور کوٹلہ چاکر خان میں اراضی کے ونڈوں کی تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے جلال پور پیر والا میں مصروف دن گزارا۔ انہوں نے خصوصی بچوں کے سکول کا دورہ کیا اور م بچوں سے پڑھائے جانے والے سلیبس سے ٹیسٹ لیا۔بچوں کے جوش و خروش ، و تعلیمی قابلیت کو کمشنر عامر کریم خاں نے خوب سراہا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والہ کو مخیر حضرات کے تعاون سے سکول کی حالت زار بہتر بنانے کے احکامات بھی دیے۔کمشنر نے پنجاب کالج کی سائنس لیبارٹریوں کا بھی دورہ کیا اور طالب علموں سے کورسز بارے سوال کئے۔ کمشنر نے مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کیلئے کوٹلہ چاکر خان جاکر موقع پر تمام علاقہ مکینوں کے سامنے ونڈوں کی تقسیم کی۔
ملتان سے مزید