اسلام آباد (فاروق اقدس) امریکا میں اعلیٰ عہدوں پر بھارتی نژاد امریکنز کو مقرر اور نامزد کرنے کا سلسلہ جاری ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی نژاد کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا ڈائریکٹر مقرر کئے جانے کے بعد اب بھارتی نژاد پال کپور کو نائب وزیر خارجہ جنوبی و وسطی ایشیا نامزد کردیا ، اگر ان کی تقرری کی تصدیق ہو جاتی ہے تو وہ دوسرے بھارتی ہندوستانی نژاد امریکی سفارتکار ہونگے۔ یاد رہے کہ ان کی نامزدگی ڈونلڈ لو کی جگہ ہوئی ہے جو اپنی منصبی مدت مکمل کرچکے، ڈونلڈ لو کا نام پاکستان میں سابقہ رجیم کی تبدیلی میں مبینہ طور پر امریکی کردار اور سائفر کے حوالے سے سامنے آیا تھا۔