اسلام آبا(نمائندہ جنگ)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خواجہ شیزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پی ٹی اے نے ورچوئل نیٹ ورک کے لائسنسز کا اجراء کر دیا ، اس سال کے وسط میں فا ئیو جی کی نیلامی بھی کی جا ئے گی.
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتائی ۔
سپیکر ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی ، پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ سعد وسیم شیخ نے بتایا کہ اس وقت چار ارب ڈالر کا قرض رول اوور ہوچکا ،یہ رول اوور چین۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے کیا، پانچ ارب ڈالر کے رول اوور کیلئے بات چیت جاری ہے ۔