اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ایڈیشنل سیکرٹری (گریڈ 21) عنبرین رضا کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )کے عہدے کا لک آفٹر چارج دیدیا گیا ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی منظوری کے بعد سیکشن آفیسر (آرگنائزیشن تھری ) کیطرف سے باقاعدہ آفسر آرڈر جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق انہیں اس عہدے کا تین ماہ کیلئے لک آفٹر چارج دیا گیا ہے ۔