کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں 61 کروڑ روپے لاگت کے مزیدتین اہم منصوبوں کے ٹینڈر کھل گئے
محکمہ بلدیات حکومت سندھ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت نارتھ کراچی میں خواجہ اجمیر نگری تاناگن چورنگی براستہ ا نڈہ موڑسڑک کی بحالی اور بہتری کے منصوبے کی تخمینی لاگت 44 کروڑ 39 لاکھ46 ہزار وپے ہےجبکہ دوسری اہم اسکیم میٹروپول تاائرپورٹ شاہراہ فیصل پرپیپلز بس سروس کے روٹ پر گڑھوں کی بھرائی ہے اور اس کے لئے 12 کروڑ5 لاھ 55 ہزارروپےرکھے گئے ہیں تیسری اہم اسکیم کراچی ٹریفک سگنلزکی تنصیب،موجودہ کی اپ گریڈیشن و مرمت کا کام ہے اس پر 4 کروڑ84 لاکھ 51 ہزار 4 سو25 روپے خرچ ہوں گے۔
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی جو ان اسکیموں کو مکمل کرے گی اس سلسلے میں قائم کی گئی پروکیورمنٹ کمیٹی نے گزشتہ دو روزکے دوران تما م ٹینڈرز سوک سینٹر کے سیمینار ہال میں ٹھکیداروں کے سامنے اوپن کئےکیونکہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے الطاف گوہرمیمن نے سختی سے ہدایت کر رکھی تھی کہ جس ٹھکیدار کی بولی سب سے کم اور تکینکی مراحل پورے ہوں اسے اسی دن سب کے سامنےٹھیکہ ایوارڈ کیا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹینڈرز کھولنے کے دوران اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی تاکہ ٹینڈر کے عمل کو شفاف رکھا جاسکےکے ڈی اے محکمہ انجینئرنگ مسلسل دو روز رات آٹھ بجے تک ٹینڈر کے پروسس کو مکمل کرنے میں مصروف رہا مذکورہ اسکیموں پر آئندہ چند روز میں کام کا آغاز ہو جائے گا۔