• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی ٹیرف پر سلیب سسٹم پاور سیکٹر کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ

اسلام آباد( رپورٹ ،حنیف خالد ) ایک اہم سرکاری ڈیٹا دستاویز کے مطابق پاکستان کے بجلی کے شعبے میں سلیب سسٹم کی وجہ سے نہ صرف بجلی صارفین کو اضافی قیمت کی ادئیگی کرنا پڑ رہی ہے بلکہ ان پر ٹیکس ، سرچارج اور دیگر ادائیگیاں بھی بڑھ جاتی ہیں ۔اس وقت 50یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو 7.65روپے فی یونٹ قیمت پڑتی ہے جبکہ 200یونٹ تک اس کی فی یونٹ قیمت 15روپے اور کچھ پیسے جبکہ 200سے اوپر یہی قیمت تقریباً 37روپے گھریلو صارفین اور نان پروٹیکٹد کیلئے 41روپے تک جا پہنچتی ہے ۔ سلیب سسٹم کی وجہ سے ایک عام گھریلو صارف جو 200یونٹ جو ایک دو پنکھوں اور کچھ بلبوں کے ساتھ آرام سے پہنچ جاتا ہے کو فی یونٹ اوسطا 10سے 11روپے مہنگا خریدنا پڑتا ہے اور یہی وہ قیمت ہوتی ہے جو سلیب میں ان دوسرے صارفین کو مہیا کی جاتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید