• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ایف آئی سی ہسپتال کے قریب پیدل افراد کیلئے انڈر پاس بھی تعمیر کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) جی پی او چوک اور ٹی ایم چوک پر انڈر پاسز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اے ایف آئی سی ہسپتال کے قریب پیدل چلنے والوں کے لئے ایک علیحدہ انڈر پاس بھی تعمیر کیا جائے گا۔منصوبے کی مجموعی لمبائی 1,932 میٹر ہے۔اس بات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے جی پی او چوک اور ٹی ایم چوک پر زیر تعمیر انڈر پاس منصوبے کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ پی ٹی سی ایل، این ٹی سی، ایس این جی پی ایل اور دیگر نیٹ ورکس کی منتقلی کے عمل کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید