• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 10 سال کے دوران سالانہ 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرسکیں گے، آئی ایف سی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن پاکستان میں بازار حصص میں سرمایہ کاریوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ فراہمی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،کارپوریشن اگلے دس سال کے دوران سالانہ دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر سکے گی۔

ذرائع کے مطابق کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ سرمایہ کاری کے اس منصوبے سے کارپوریشن اگلے دس سال کے دوران سالانہ دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر سکے گی ، دو ارب ڈالر کی سالانہ سرمایہ کاری پاکستان کیلئے زیادہ نہیں ہے جسے بین الاقوامی ہوائی اڈوں، توانائی، پانی اور بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کی ضرورت ہے، کارپوریشن زراعت، بنیادی ڈھانچے، ڈیجیٹل اور مالیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سالانہ سرمایہ کاری مشکل ہدف نہیں، انفراسٹرکچر، زراعت، ڈیجیٹل اور مالیاتی شعبوں میں سرمایہ کاری پر نظر ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے نجی سرمایہ کاری ادارے نے پاکستان میں ایکویٹی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے اور بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی مالی معاونت پر توجہ دینے کا منصوبہ بنایا ہے، جو ایک دہائی میں سالانہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو ممکن بنا سکتا ہے۔ 

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے سربراہ مختار دیوپ کا پہلا دورہ پاکستان ورلڈ بینک کے اس منصوبے کے بعد ہو رہا ہے، جس کے تحت جنوری میں اعلان کردہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر تک مختص کیے جائیں گے، جبکہ آئی ایف سی بھی اتنی ہی رقم سرمایہ کاری کے لیے مختص کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید