• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم ارمغان کا ہائی کورٹ سے دوبارہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں استغاثہ نے ملزم ارمغان کا ہائی کورٹ سے دوبارہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا،واضح رہےکہ گذشتہ روز منتظم جج نے پولیس کو مزید ریمانڈ جاری کرنے سے انکار کردیا تھا،استغاثہ کی جانب سےایف آئی آر کا آرڈر بھی چیلنج کر لیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابقسندھ ہائی کورٹ نے اغواکے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامرقتل کیس میں نامزدملزم ارمغان کے ریمانڈ کے معاملے پر پراسیکیوٹر جنرل کی درخواست منظور کرلی۔ کراچی کے نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغوا کے بعد قتل کیس میں پولیس نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی کے ذریعے ملزم ارمغان کے ریمانڈ کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ پولیس کی چھاپہ مارنے والی ٹیم کےخلاف ایف آئی آر کا آرڈر بھی چیلنج کیا گیا۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ انسدادِ دہشت گردی کورٹس کے منتظم جج نے ملزم کو جیل بھیج دیا تھا۔ یہ ایک انتہائی سنگین نوعیت کا مقدمہ ہے۔ تفتیش شروع ہونے سے پہلے ملزم کو جیل بھیجنا انصاف کےخلاف ہے۔ پولیس پارٹی کےخلاف مقدمے کا حکم سمجھ سے بالا تر ہے۔ پراسیکیوٹرل جنرل سندھ نے استدعا کی کہ انسداد دہشت گردی کورٹس کے منتظم جج کا فیصلہ کالعدم قرار اور ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی اجازت دی جائے۔ سندھ ہائی کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل کی درخواست منظور کرتے ہوئے 17 فروری کو سماعت کے لئے مقرر کردی۔
اہم خبریں سے مزید