• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاون ملزم شیراز کا 21 فروری تک ریمانڈ

کراچی(محمد ندیم/اسٹاف رپورٹر) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالت نے معاون ملزم شیراز کا 21فروری تک جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ پولیس نے ملزم شیراز کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا۔ مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ہوئی۔پولیس نے مقدمے میں گرفتار ملزم شیراز کو عدالت میں پیش کردیا۔تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم شیراز سے مزید تفتیش باقی ہے ،جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے ملزم شیراز کو 21 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر گذری پولیس کے حوالے کردیا۔عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔
اہم خبریں سے مزید