کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر پراپرٹی پر عائد ٹیکس کی مکمل ریکوری اور ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے کراچی کےپراپرٹی ود ہولڈنگ ایجنٹس اور سب رجسٹرارز کا جامع آڈٹ کر یگا ،ترجمان چیف کمشنر آر ٹی او 1کراچی طارق اسد کے مطابق پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایڈوانس انکم ٹیکس کے متعلق کراچی میں ایف بی آر نے نئی حدود پر نظرثانی کرتے ہوئے نئی حدود متعین کردیں، انکم ٹیکس قوانین کے متعلق ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236 سی اور کے کے تحت پراپرٹی کی خرید وفروخت پر ایڈوانس انکم ٹیکس کے متعلق نئی زمینی حدود کے تحت ضلع جنوبی سے آرام باغ، سول لائنز، گارڈن، لیاری اور صدر ٹاون، ضلع کیماڑی سے بلدیہ، صائٹ، ماڑی پور اور ہاربر ٹاون، ضلع سنٹرل سے لیاقت آباد ٹاون، ضلع ایسٹ سے جمشید ٹاون، ضلع ویسٹ سے اورنگی ٹاون کے علاوہ کلفٹن کینٹومنٹ، کراچی کینٹومنٹ اور منوڑہ کینٹ کے علاقے آر ٹی او ون میں آئیں گے ،طارق اسد کے مطابق چیف کمشنر آر ٹی او 1ڈاکٹر فہیم محمد نے آر ٹی او 1 کی زمینی حدود سے منسلک تمام سب رجسٹرارز پر زور دیا کہ وہ ایف بی آر کی جاری کردہ ویلیوئیشن ٹیبل کے مطابق پراپرٹی کی خرید و فروخت کو یقینی بنائے تاکہ سیکشن 236 سی اور کے کے مطابق ایڈوانس انکم ٹیکس کو وصول کیا جاسکے،طارق اسد نے ایک سوال پر بتایا کہ ایف بی آر کراچی میں تمام سب رجسٹرارز کا آڈٹ کرے گا تاکہ ٹیکس کی وصولی کو درست کیا جائے اور غلط ود ہولڈنگ ریٹ کی وجہ سے محصولات کے نقصانات کا اندازہ لگایا جاسکے۔