راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 10لڑکیوں اور ایک لڑکے کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ رتہ امرال کو عابدہ بی بی نے بتایا کہ میری بیٹی (م) بی بی عمر 16 سال ،تھانہ وارث خان کو خان افسر نے بتایاکہ اس کی بیٹی(ل) عمر17 سال اغواء ہو گئی۔تھانہ بنی کو حسیب مغل نے بتایاکہ اس کی بیو ی (ر)کو اویس نومی اور فانی نے اغواء کرلیا۔تھا نہ نیوٹاؤن کو منورمسیح نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ک) کو رومیش نے اغواء کرلیا۔تھانہ صادق آباد کو سیدصلاح الدین نے بتایاکہ اس کے بیٹے سیدطلال کو دولت خان نامی شخص نے اغواء کرلیا۔تھانہ ویسٹریج کو خضر محمود نے بتایا کہ اس کی بیٹی(ف)عمر 22سال گھر سے یونیورسٹی کیلئے گئی جو واپس نہ آئی ۔تھانہ ریس کورس کو سروری بیگم نے بتایا کہ میری پوتی (ع) جو خالہ کے گھر علامہ اقبال کالونی میں رہائش پذیر تھی پیر والے دن صبح سکول گئی اسکے بعد گھر واپس نہ آئی ،2موبائل نمبر وں سے کال آئی اور وہ کہتے ہیں کہ لڑکی ہمارے پاس ہے اور کال کر کے دھمکیاں دیتے ہیں کہ اگر آپ لوگوں نے ہمارے خلاف قانونی کارروائی کی تو لڑکی کو جان سے مار دیں گے۔تھانہ ائرپورٹ کو ہیبت اللہ جان نے بتایا کہ اس کی بہن (ن) عمر 30سال کو کسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ مندرہ کو خرم نے بتایا کہ سائل کی بھتیجی (ل) عمر 20 سال اغواء ہو گئی ۔تھانہ صدر بیرونی کو سہیل ایوب نے بتایاکہ ر ات ساڑھے تین بجے میری بیٹی (م) عمر 16 سال گھر سے کچھ نقدی اور گاڑی لے کرچلی گئی ۔ میری بیٹی کاکسی لڑکے کے ساتھ فون پر رابطہ تھا جس کو میں نے متعدد بار منع کیا۔ مجھے قوی شبہ ہے کہ بیٹی کو کوئی نامعلوم اغواء کرکے لے گیا ۔تھانہ کلرسیداں کو ریاض نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ر) عمر 21 سال اغواء ہو گئی۔