• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرستان چیمبر کے صدر کو بازیاب کرایا جائے، سرحد چیمبر

پشاور (لیڈی رپورٹر )یونائیٹڈ بزنس گروپ خیبر پختونخوا کے چیئرمین اوربزنس مین فورم کے لیڈرغضنفر بلور اور یونائیٹڈ بزنس گروپ جنرل سیکرٹری حاجی محمد افضل نے وزیرستان چیمبر کے صدر سیف الرحمان اورکسٹمز آفیسر کے اغواء کے افسوسناک واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور قا نون نافذ کرنیوالے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وزیرستان چیمبر کے صدر اور کسٹمز آفیسر کی فوری بازیابی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ حکومت اور سیکورٹی ادارے کاروباری طبقہ کو تحفظ اورپر امن ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائیں کیونکہ ملک کی معیشت کے استحکام و ترقی میں کاروباری طبقہ کا کلیدی کردار ہے اگر ا نہیں تحفظ اور سازگا ماحول فراہم نہیں کیاگیا تو صوبے سے پہلے ہی فلائٹ آف کیپٹل تیزی سے جارہی ہے اور رہی سہی سرمایہ کاری اور صنعتیں بھی خیبر پختونخوا سے شفٹ ہوجائیں گی۔
پشاور سے مزید