کراچی (اسٹاف رپورٹر) کومبیکس 7ویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ میں پاکستان نے چیمپئن شپ میں 2 طلائی، 4 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے جیت لیے۔خواتین کے -44 کلوگرام میں انور عائشہ اور -49 کلوگرام میں خان ایمان نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ مردوں کے -48 کلوگرام میں احمد مزمل جبکہ یاسر محمد نے -55 کلوگرام ڈویژن میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ۔